مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر امریکی کمپنی ڈیلٹا نے ترکی کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ ترکی میں سیاحوں کی آمد میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوگئی ہے۔
امریکی ہوائی کمپنی نے اپنے بیان یں کہا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ترکی کے سفر کے بارے میں جاری کئے گئے انتباہ کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس روٹ پر مسافروں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنا پر کمپنی نے ترکی کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
آپ کا تبصرہ